جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف نے اسرائیلی طیارے کے معاملے پر موقف بدل لیا،طیارہ پاکستان آیا تھا کہ نہیں؟قومی اسمبلی میں حیرت انگیز صورتحال

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ طور پر پاکستان آمد پر وزیر خارجہ کی وضاحت تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم ایم اے کے تحفظات پر معاملے کی تحقیقات کیلئے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمود قریشی نے

اسرائیلی طیارے کی آمد  کی خبر کو من گھڑت ٗ بے بنیاد اور جعلی قرار دیا جس کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق وزیرخارجہ کی وضاحت قبول کرلی۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیرخارجہ جنٹلمین ہیں، ان کا موقف تسلیم کرتے ہیں تاہم اپوزیشن میں شامل ایم ایم اے کے رکن مولانا عبدالواسع کی جانب سے تحفظات ہیں ۔اپوزیشن نے تجویز دی کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایوان کی کمیٹی بنا دی جائے۔ ا س موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق شہباز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جارہا تھا اس وقت پاکستان کے خلاف یہ سازش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ یوم سیاہ کے موقع پر یہ تنازعہ کھڑا کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کی سرزمین پر کسی اسرائیلی طیارے کی آمد کو برداشت نہیں کر سکتے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…