جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دورہ چین میں خصوصی حیثیت دینے کا اعلان، دو طرفہ معاشی ترقی کیلئے نئے تعلقات کی بنیاد رکھی جائیگی ٗچینی دفتر خارجہ نے تفصیلات کا اعلان کردیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چینی دفتر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ترقی، تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا ٗ دو طرفہ معاشی ترقی کے لیے نئے تعلقات کی بنیاد رکھی جائے گی۔ پاکستانی وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گیترجمان چینی دفتر خارجہ لوکانگ نے

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کی دعوت پر 2 نومبر کو چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دو طرفہ معاشی ترقی کے لیے نئے تعلقات کی بنیاد رکھی جائے گی۔ پاکستانی وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ خطے میں سیاسی صورت حال میں تبدیلی اور عالمی منظر نامے میں ہونے والی نئی صف بندی کے باوجود چین اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی میں آئندہ ہفتے درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی تجارتی نمائش منعقد ہونے جارہی ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ٗ وزیراعظم عمران خان اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…