جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کارروائی ،حکومت اور اپوزیشن ایک ہوگئے،قابل تحسین اعلان کردیاگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کارروائی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بدنامی کسی صورت گوارا نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میں ایسی این جی اوز جو آڈٹ نہیں کرواتیں، وہ ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیر داخلہ بتا سکتے ہیں کہ این جی اوز پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے؟لیگی ایم این اے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو این جی اوز ملکی مفاد میں ہیں، ان پر پابندی درست نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملکی مفاد میں کام نہ کرنے والی این جی اوز پر ایکشن ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ جو این جی اوز مثبت کردار ادا کر رہی ہیں ان کو اجازت ملنی چاہیے۔جماعت اسلامی کی شاہدہ اختر نے کہا کہ جن این جی اوز کا ایجنڈا کچھ اور ہے، ان کی پابندی کے حق میں ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا کہ بہت سی این جی اوز ملک کو بدنام کرتی ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ این جی اوز کی سکروٹنی کا عمل شفاف ہونا چاہیے اور پاکستان کے مفاد میں کام کرنے والی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…