اسلام آباد(نیوزڈیسک)اب کوئی غریب سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبورنہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ سکیم کے بعد ایک اور قابل تحسین منصوبے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ سکیم کے بعد اب بے سہارا افراد کو چھت مہیا کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں حکومت لاہور میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور لوگوں کی
رہائش کا بندوبست کرے گی اور انہیں شیلٹر دے گی ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ صرف لاہور شہر میں مسافروں کے لئے پانچ شیلٹر بنائے جارہے ہیں جہاں مسافروں اور ناداروں کو عارضی چھت کے ساتھ ساتھ دو وقت کا کھانابھی فراہم کیاجائے گا ،گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ حکومت ہاؤسنگ سکیم کے بعد اب بے گھر اور مجبور لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے اور صرف لاہور شہر میں مسافروں کے لئے سرکاری زمین پر پانچ شیلٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جہاں مسافروں اور نادار افرادکو عاضی چھت سمیت دو وقت کا کھانا بھی فراہم کیاجائے گا اسی طرز کے ایک منصوبے پر کراچی میں بھی عملدرآمد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے تعاون سے اس منصوبے کا آغاز کراچی میں بھی کیاجاسکتا ہے جس پر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کو اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔