اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان صرف تین وزراء کی کارکردگی سے مطمئن ،کام نہ کرنے والے وزراء کی شامت آگئی،بڑا حکم جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ضمیر حیدر نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں وزراء کی کارکردگیکا جائزہ لیاہے جس کے بعد وہ کافی برہم دکھائی دیتے ہیں ۔
عمران خان کووزراء کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور وہ خوش نہیں ہیں ضمیر حیدر نے انکشاف کیا کہ وزراء کی کاکردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا جس کے مطابق تین وزاتوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور ان وزارتوں میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وزارت اطلاعات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی کارکردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ کی 13 فیصد اور وزارت اطلاعات کی کارکردگی 11 فیصد رہی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے دیگر وزراء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تین ماہ بعد میں ایک بار پھر رپورٹ چیک کروں گا اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ وہ پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارکردگی پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سو دن گزرنے کے بعد ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء کو برطرف کردیاجائے گا اور نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا،وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سخت احکامات کے بعد ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزراء میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی صورتحال میں بہتری آئے گی۔