استنبول (نیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق منگل کو یہاں دونوں رہنمائوں کی ون ٹو ون ملاقات میں پایا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول کے
گرینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں ۔ اس موقع پر ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی قیادت کے تحت دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید پھلیں پھولیں گے۔ صدر عارف علوی نے دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد طے کرنے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی ترک سرمایہ کاری پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترک سرمایہ کار پاکستان میں مختلف سرمایہ کاری مواقع سے مزید استفادہ کریں گے۔ انہوں نے ترک ہم منصب کا پرجوش خیر مقدم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترک صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ صدر عارف علوی نے دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد طے کرنے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے 95 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دورہ کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں ترکی کے صدر کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔رک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی قیادت کے تحت دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید پھلیں پھولیں گے۔