اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ اجلاس میں وزرا کی پرفارمنس کا جائزہ،کیا ان تین وزارتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ ہے؟ وزیراعظم عمران خان کا وزرا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار، وزرا کو کارکردگی بہتر نہ بنانے کی صورت میں وزارت سے ہٹانے کی وارننگ بھی جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ضمیر حیدرنے انکشاف کیا ہے کہ
کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے وزارتوں کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو دیکھ کر عمران خان سخت مایوس ہوئے ہیں۔ ضمیر حیدر کا کہنا تھا کہ وزراء کی کاگردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا ۔ رپورٹ میں پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق تین وزاتوں کی کارگردگی بہتر رہی۔جن میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وازرت اطلاعات شامل ہیں۔رپورٹ میںوزارت داخلہ کی کارگردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ 13 فیصد اور وزیر اطلاعات کی گارگردگی 11 فیصد ظاہر کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا ان تین وزاتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارگردگی دکھانے کو کچھ ہے؟۔وزیراعظم نے کئی وزراء کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والے وزرا کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑینگے۔عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والے وزرا کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑینگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ہم پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سو دنوں کے بعد ہم ناقص کارگردگی دکھانے والے صوبائی وزراء کو فارغ کر دینگے جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی مزید ممبران کو کابینہ میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔