اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک انتہائی قریبی دوست ملک نے این آر او کیلئے رابطہ کیا ہے تاہم وفاقی وزیر نے دوست ملک کا نام بتانے سے گریز کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ این آر او کی کئی باضابطہ درخواستیں آئی ہیں۔
جس میں ایک دوست ملک بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی ، حکومت ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے کرپٹ عناصر کیساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ یا این آر او نہیں کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومتوں کے سربراہان منی لانڈرنگ اور بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات میں ملوث ہیں۔