منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا یہ ہے کے پی ماڈل یا مدینہ ماڈل؟ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ماموں کو پنجاب کے بڑے ضلع میں ڈی پی او لگا دیا،جانتے ہیں سپریم کورٹ ان جیسے افسران سے متعلق کیاحکم دے چکی ہے؟‎

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں پنجاب میں ڈی پی اوز کے بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کئے گئے ۔
اس کیلئے 5رکنی پینل تشکیل دیا گیا تھا جس نے انٹرویوز وغیرہ کئے ۔ان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خودبھی بیٹھے۔چیف سیکرٹری،چیف منسٹر کے سیکرٹری،ہوم سیکرٹری اور آئی جی صاحب تھے،جو تبادلے اور تقرریاں کی گئیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے بندے لگائے ہیں ،آئی جی نے اپنے بندے ایڈجسٹ کئے ہیں اور پرویز الٰہی کے لوگوں کو بھی لگایا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے ان فیصلوں میں سیاسی مداخلت ثابت ہوتی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عامر متین نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ماموں امیر تیمور بزدار کو بہاولپور کا ڈی پی او لگادیا اس سے پہلے وہ لودھراں میں تعینات تھے ۔عامر متین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ 18ویں گریڈ کے رینکر ہیں،ان کی تقرری بنتی نہیں تھی کیونکہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں تمام رینکرز کو ڈی موٹ کیا ہے،اس لئے اس بات پر سوالات اٹھتے ہیں کہ اس معاملے پر میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے یا نہیں ؟اس کے علاوہ اور بھی شکایتیں آرہی ہیں کہ کئی سینئر پوسٹوں پر جونیئرز کو لگا دیا گیا ہے۔یہی شکایتیں ہمیں ن لیگ سے بھی تھیں۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑکردیا ، ڈپٹی کمشنرلاہورکیپٹن(ر)انوارالحق کاتبادلہ کردیاگیا ،صالحہ سعیدکوڈپٹی کمشنرلاہورتعینات کردیاگیا، ڈی سی حافظ آبادعدنان ارشداولکھ کوایڈیشنل سیکرٹری ہوم لگادیاگیا ۔نویدشہزادمرزاکوڈپٹی کمشنرحافظ آبادتعینات کردیاگیا۔ محمدسہیل خواجہ کوڈپٹی کمشنرجہلم لگادیاگیا ۔عمران قریشی کوڈائریکٹرلاہوررنگ روڈاتھارٹی لگا دیا گیا۔ عشرت اللہ خان نیازی کوڈپٹی کمشنراٹک تعینات کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرمیانوالی زاہداقبال اعوان کوٹرانسفرکردیاگیا ۔شعیب جدون کوڈپٹی کمشنرمیانوالی لگادیاگیا ۔غلام صغیرشاہدکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن لگادیاگیا۔

کیپٹن(ر)عبدالستارکوڈپٹی کمشنرچکوال تعینات کردیاگیا۔ مظفرخان کوڈپٹی کمشنرسرگودھاسے تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن لگادیاگیا۔ سلوت سعیدکوڈپٹی کمشنرسرگودھالگادیاگیا۔ ندیم عباس بھنگوکوایڈیشنل سیکرٹری ریونیوبورڈلگادیاگیا ۔محمدارشدمنظورکوڈپٹی کمشنرخوشاب لگادیاگیا۔ محمدزمان وٹوکوڈی سی ساہیوال سیتبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنرفیصل آبادلگادیاگیا۔ سردارسیف اللہ ڈوگرکوڈپٹی کمشنرساہیوال تعینات کردیاگیا۔ ڈی سی لودھراں ثاقب علی عتیل ایڈیشنل کمشنرفیصل آبادتعینات ،راؤامتیازاحمدکوڈپٹی کمشنرلودھراں تعینات کردیاگیا۔ ڈی سی بہاولپورایوب خان کوایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئرلگادیاگیا۔

شوذب سعیدکوڈپٹی کمشنربہاولپورلگادیاگیا قیصرسلیم کوڈی سی مظفرگڑھ سیتبدیل کردیاگیا ڈاکٹراحتشام انورکوڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ لگادیاگیا۔ بابربشیرکوڈپٹی کمشنرلیہ تعینات کردیاگیا۔ ڈی سی راجن پوراللہ دتہ وڑائچ ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات۔ محمدالطاف بلوچ کوڈپٹی کمشنرراجن پورلگادیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرچکوال کوڈپٹی سیکرٹری انرجی تعینات کردیاگیا۔ امان انورقدوائی کوڈپٹی کمشنرچنیوٹ لگادیاگیا۔ محمدوحیداصغرکوڈپٹی کمشنرنارووال لگادیاگیا۔ رضوان نذیرکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈتعینات کردیاگیا۔ صاحبزادی نسیمہ عمرکوڈپٹی کمشنراوکاڑہ لگادیاگیا۔ مریم خان کوڈپٹی کمشنرقصورلگادیاگیا۔ احمدکمال مان کوڈپٹی کمشنرپاکپتن لگادیاگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…