اسلام آباد (آئی این پی ) اسرائیلی صحافی ایوی شیرف نے کہا ہے کہ تل ابیب سے ڈائریکٹ کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا، بلکہ اسرائیل سے اڑنے والے طیارے نے پہلے عمان میں لینڈ کیا اورلینڈ کرنے کے 5، 6منٹ بعد ہی دوبارہ ٹیک آف کرکے اسلام آباد کی جانب آیا،
طیارہ آخری بار اسلام آباد کے اوپر 20ہزار فٹ کی بلندی پر ریڈار پر دکھائی دیا ، طیارے میں اسرائیلی وزیراعظم نہیں آئے مگر یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ اس میں کونسی شخصیت سوار تھی۔پیر کو نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صحافی ایوی شیرف نے کہا ہے کہ تل ابیب سے ڈائریکٹ کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا، بلکہ اسرائیل سے اڑنے والے طیارے نے پہلے عمان میں لینڈ کیا اورلینڈ کرنے کے 5، 6منٹ بعد ہی دوبارہ ٹیک آف کرکے اسلام آباد کی جانب آیا، طیارہ آخری بار اسلام آباد کے اوپر 20ہزار فٹ کی بلندی پر ریڈار پر دکھائی دیا جس کے بعد 10گھنٹے غائب رہنے کے بعد وہ طیارہ پھر سے ریڈار پر نمودار ہوتا ہے اور واپس کس سمت میں گیا اسکے بارے میں کچھ نہیں بتا رہے۔ اسرائیلی صحافی نے اس بات کی تصدیق کردی کہ طیارے میں اسرائیلی وزیراعظم نہیں آئے مگر یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ طیارے میں کونسی شخصیت سوار تھی۔ ایوی ایشن کے ماہر لقمان نے کہا کہ میں نے بھی جہاز کو اسرائیل سے عمان اور عمان سے اسلام آباد کے رخ پر سفر کرتے ہوئے ریڈار پے دیکھا ہے، جب سے طیارے کے گمشدہ ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے تب آن لائن ایپلیکشن لانچ کی گئی ہے جس پر کوئی بھی شخص طیارے کی لوکیشن چیک کرسکتا ہے چاہے وہ کوئی بھی طیارہ ہو۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے ہی میں نے بھی طیارے کی لوکیشن کو دیکھا تھا۔