کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی تازہ ہدایات کی روشنی میں ملیر جیل کے جیل سپرٹینڈنٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہفتے کو پیش ہوئے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح کی ۔
آئی جی جیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ جیل سپرٹینڈنٹ ملیر جیل میں ایک ہفتے پہلے ہی پوسٹ ہوئے ہیں۔سندھ حکومت جیلوں میں بہتری لارہی ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر باقاعدہ عمل کیاگیا ہے۔ان کی اس وضاحت پرسپریم کورٹ نے آئی جی کی استدعا منظور کرلی گئی ۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے سیکریٹری داخلہ کو عدالت کی طرف سے ہدایت دی گئی کہ اگر سندھ حکومت چاہے تو جیل سپرٹینڈنٹ کو بحال کرسکتی ہے۔جس پرسندھ حکومت نے جیل سپرٹینڈنٹ بحال کردیا اور ملیر جیل میں بہتری لانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو تمام جیلوں میں صفائی ستھرائی ، جیل مینیوئل کے صحیح طریقے سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی سندھ نے آئی جی جیل کو ہدایت دی کہ صوبے کے کسی بھی جیل میں کسی قسم کیخلاف نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شاہ رخ جتوئی کو اضافی سہولیات دینے پر عہدے سے ہٹایاگیاتھا۔ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی تازہ ہدایات کی روشنی میں ملیر جیل کے جیل سپرٹینڈنٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہفتے کو پیش ہوئے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح کی ۔