منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں تبدیلی، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے افسران کو اپنائیت کا احساس دلانے کیلئے نئی روایت قائم کردی،قابل تحسین اقدام

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری افسران گڈ گورننس اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ترقی اور تبدیلی کے تاریخی سفر میں بیوروکریسی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے، پنجاب میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے بہترین افسروں کی ٹیم لا رہے ہیں۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں تعینات کئے جانے والے افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

اپنے ملک اور آنے والی نسلوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مشن ہے۔ اس مشن کی کامیابی کیلئے پوری ٹیم کو دن رات ایک کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیانتداری سے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے افسروں کی قدر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب کا ہر افسر میری ٹیم کا رکن ہے اور میں اپنی ٹیم کے ہر رکن کی قدر کرتا ہوں اور ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے کے مطابق تبدیلی کیلئے بھرپور محنت کرنی ہے۔ پنجاب 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں لیڈ کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹریوں، کمشنروں، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنروں، ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنروں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات پیشہ ورانہ انداز سے کام کرنے کی تاکید کی۔وزیراعلیٰ آفس میں نئے تعینات ہونے والے افسروں کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے افسران کو اپنائیت کا احساس دلاتے ہوئے نئی روایت قائم کی جس سے افسروں کا اعتماد بحال ہونے مدد ملی گی اور وہ اپنی کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں گے۔ افسران نے اسے خوشگوار تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔ افسران نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی فرداً فرداً ملاقات منفرد واقعہ ہے۔ ماضی میں ایسی کوئی روایت نہیں تھی۔ ترقی اور تبدیلی کے سفر میں وزیراعلیٰ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…