ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوجرانوالہ ٗ15 سال کے دوران ایک ہی خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ،اس خاندان کے افراد مسلسل خودکشی کیوں کررہے ہیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک نوجوان راحیل نے خودکشی کرلی ٗیہ اس خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے والے نوجوان راحیل کا تعلق کامونکی کے محلہ محمد نگر سے ہے۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں آباد یہ خاندان راحیل کے دادا تاجدین المعروف پھلاں والی سرکار کے نام سے مشہور ہے۔ایک ہی گھر میں رہائش پذیر اس خاندان میں 15 سال پہلے راحیل کی چچی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی تھی۔واقعہ کے کچھ عرصہ بعد راحیل کی بہن شبانہ اور بھائی شہباز نے بھی آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔راحیل کے چچا کے 2 بیٹے عمر اور حامد بھی خودکشی کرچکے ہیں۔2017 میں راحیل کے ایک اور بھائی نے بھی ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔اس حوالے سے میو ہسپتال لاہور کی سابق چیف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر تنویر نصر کہتی ہیں کہ یہ سیریز ایک قسم کی سائیکو پیتھالوجی بیماری ہے۔دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے تمام افراد نے گھریلو جھگڑوں، کاروبار میں نقصان اور معاشی تنگ دستی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔کامونکی کے اس بدقسمت خاندان میں پیش آنے والے خودکشی کے یہ پے در پے واقعات جہاں افسوسناک ہیں، وہیں اس سے ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ذہنی الجھنوں اور ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کا بھی پتہ چلتا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک نوجوان راحیل نے خودکشی کرلی ٗیہ اس خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے والے نوجوان راحیل کا تعلق کامونکی کے محلہ محمد نگر سے ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں آباد یہ خاندان راحیل کے دادا تاجدین المعروف پھلاں والی سرکار کے نام سے مشہور ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…