جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو،حکومت کے ہر اچھے کام کی تعریف کریں گے اور اچھے کاموں کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے،پیپلزپارٹی نے سرپرائز دے دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت این آر او نہیں کر واسکتی‘ مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے بیانات دیئے جارہے ہیں ٗ اے پی سی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن مشاورت کررہے ہیں ٗ مولانا نے ابھی ہمیت نہیں ہاری ٗکسی بھی اے پی سی کے فوری نتائج مانگنا درست نہیں‘ فوری نتائج آنے میں وقت درکار ہے ٗوزیراعظم کا عوام کی شکایات سننے کے لئے آن لائن شکایات آغاز درست ہے ٗ

حکومت کے اچھے کام کی تعریف کرینگے ۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ این آر او حکومت سے کون مانگ رہا ہے۔ پہلے یہ واضح ہونا چاہیے لیکن حکومت این آر او نہیں دے سکتی ٗ یہ بیانات اس لئے دیئے جارہے ہیں کہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جائے اور نہ ہی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں اور دفاع کرنا جانتے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے کہاکہ ہر جماعت کی اپنی الگ الگ سیاست ہے اور الگ نقطہ نظر ہے لیکن جمہوریت اور ملک کے لئے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اے پی سی کے فوری نتائج مانگنا درست نہیں‘ فوری نتائج آنے میں وقت درکار ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے عوام کی شکایات سننے کے لئے آن لائن شکایات کا جو آغاز کیا وہ درست ہے۔ اس سے بغیر سفارش اور وقت کے ضیاع کے بغیر کوئی بھی شخص اپنی شکایات درج کروا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن شکایات کا حصول درست ہے لیکن شکایات سیل اس کا ازالہ بھی کرے اور عوام کی شکایات کو سن کر حل کرے تو بہتر ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کے ہر اچھے کام کی تعریف کریں گے اور اچھے کاموں کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…