پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف اور آصف زرداری نے حیران کردیا ،دونوں ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں اسمبلی فلور پر داخل ہوئے،صحافی کے سوال پر حیرت انگیزجواب

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں ایک ساتھ داخل ہوکر حیران کردیا۔ پیر کو دونوں رہنما لابی سے ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئے۔اس موقع پر آصف زرداری اورشہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی میں غیررسمی ملاقات بھی ہوئی۔بعد ازاں آصف زرداری قومی اسمبلی کے

اجلاس سے واپس زرداری ہاؤس روانہ ہوئے ٗ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس پر کوئی پیش رفت ہوئی؟صحافی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میری زرداری صاحب سے ملاقات ہوئی، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق مشورہ کرکے بتاؤں گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…