پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانیوالی آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)توہین رسالت کیس میں سزائے موت یافتہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ نے آسیہ کا

نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت عظمی نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا، تاہم ہمیں خطرہ ہے کہ نظرثانی اپیل سے قبل ملزمہ ملک سے فرار ہوجائے گی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آسیہ مسیح کیس میں فیصلہ محفوظ کرچکی ہے، ہم عدالت عظمی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ عدالت نے ای سی ایل پر نام ڈالنے کی استدعا مسترد کرتے درخواست نمٹادی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ  آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…