جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء رائے ونڈ میں پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ،اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، شہباز شریف کی گرفتاری اور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا ۔ غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال،خواجہ سعد رفیق،پرویز رشید ، حمزہ شہبازاورکیپٹن (ر) محمد صفدرنے شرکت کی

۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں ،مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگیوں میں آنے والی مشکلات اور اے پی سی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے قیادت کو اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی ٹیم نے بھی نواز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے مختلف قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…