اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا کے علاقہ سے ایس پی طاہر خان اغوا ہو گئے ، ایس پی طاہر خان پشاور رورل زون میں تعینات تھے، وہ ڈیوٹی پر گھر سے روانہ ہوئے راستے سے
نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا ، ایس ایس پی آپریشن امین بخاری کے مطابق ایس پی طاہر کی تلاش کے لئیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، وفاقی پولیس نے کے پی پولیس کو واقعہ سے آگاہ کر دیا۔