جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز میرے بیٹے کی طرح ہیں بچے جب تہذیب کے دائرے سے نکل جائیں تو پھر ان کے ساتھ کیا، کیاجاتاہے؟یہ کام تو اب کرناپڑے گا،چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرے بیٹے کی طرح ہیں بچے جب تہذیب کے دائرے سے نکل جائیں تو انہیں سکھانا تو پڑے گا‘ایک بات واضح کرلیں، ممبران کی ممبرشپ نہیں بلکہ اس اجلاس میں داخلہ ممنوع ہے ان کی حرکتوں کی وجہ سے پابندی لگائی ہے ‘باہر بھی اور اندر بھی باقاعدگی سے حاضری لگائی جارہی ہے ‘

ماں باپ ہی کی طرف سے کوئی کمی رہ جائے تو کیا کیا جاسکتا ہے قومی اسمبلی میں کسی نے کسی کا گلا نہیں پکڑا۔ جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کسی کا روٹی پانی بند نہیں کرناکمیٹی رپورٹ پیش کرے گی شہباز شریف کی نالائقی کی وجہ سے جو جو منصوبے تعطل کا شکار ہوئے ان کی نشاندہی کرے گی ۔یہ ایوان کی کمیٹی ہے، پیسوں کی نشاندہی کرے گی ۔اسمبلی سمیت جتنے منصوبوں کی لاگت بڑھی ان سب کی نشاندہی کی جائے گی ۔ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض شہباز شریف کی وجہ سے ہوئے اسپتال مکمل نہیں کیے گئے ۔چالیس کالجز مکمل نہیں کیے گئے خزانہ پہلے بھی خالی تھا مگر نیت ٹھیک ہو تو سب کچھ کیا جاسکتا ۔ان کو شرکت سے روکا نہیں، اگر ایک بچہ ضد کررہا ہے سمجھ جائیں گے ۔الیکشن والے دن بھی انہوں نے ہنگامہ آرائی کی ۔چوتھی دفعہ انہوں نے ہنگامہ آرائی نہیں تشدد کیا ۔ہاوس کے تقدس کو برقرار رکھنا اور ایسے واقعات نہ ہونا بھی اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔کارکنوں کی برطرفیوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔صحافی کالونی کو مزید بڑھانے کا مکمل ارادہ ہے۔  چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرے بیٹے کی طرح ہیں بچے جب تہذیب کے دائرے سے نکل جائیں تو انہیں سکھانا تو پڑے گا‘ایک بات واضح کرلیں، ممبران کی ممبرشپ نہیں بلکہ اس اجلاس میں داخلہ ممنوع ہے ان کی حرکتوں کی وجہ سے پابندی لگائی ہے

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…