یہ چیز اگرہماری پارٹی یا حلیف جماعتوں کے بھی کسی شخص کی ہوتو بھی اسے نہ چھوڑو،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بڑا حکم جاری کردیا

13  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر سختی سے عمل پیرا ہے ، ناجائز تجاوزات اگر ہماری پارٹی یا حلیف جماعتوں کے بھی کسی شخص کی ہوئیں تو وہ بھی گرا دی جائیں گی ، ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری جماعتوں اور عوام کا مشترکہ پروگرام ہے ،

ہم نے فیصلے وہی کرنے ہیں جس میں پاکستان کی سلامتی اور بقا ء بنیادی نقطہ ہو گا ،وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک کو سرسبز اور صاف بنائیں گے ، بلا شبہ میڈیا اس وقت انتہائی موثر اور طاقتور فورم ہے جو دیکھا بھی جاتا ہے ،سنا بھی جاتا ہے اور اس کی رائے کو مقدم بھی جانا جاتا ہے ، ہم میڈیا سے ا پیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے ان کاموں کی تشہیر اور کوریج کو زیادہ سے زیادہ موثر بنائیں جو عوام الناس کی بہتری کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں ، میں میڈیا سے یہ بھی گزارش کروں گا کہ وہ وزیر اعظم صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کی زیادہ سے زیادہ پذیرائی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ٹاؤن ہال میں کلین اینڈ گرین پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ، میئر لاہور مبشر جاوید ، بیگم گورنر پروین سرور اور سیکرٹری بلدیات کے علاوہ لیڈی مکلیگن سکول کی بچیاں بھی موجود تھیں۔قبل ازیں انہوں نے ٹان ہال لاہور میں کلین سبز پروگرام کے تحت اپنی بیگم کے ہمراہ پودے لگائے اور صفائی مہم کے ضمن میں جھاڑو دے کر باقاعدہ اس مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کی بچیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں اور میں اس وطن عزیز اور آپ کے مستقبل کو سر سبز و شاداب دیکھنا چاہتا ہوں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں پانچ سالوں میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے جس سے ماحولیاتی آلو دگی ختم ہو گی۔

گورنر پنجاب نے علمائے کرام اور مشائخ عظام پر زور دیا کہ وہ منبر و محراب سے شہریوں میں صفائی اور پاکیزگی کا درس دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس ملک کی بہتری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میئر لاہور ہراول دستے کی طرح ہمارے ساتھ چلے ہیں ۔ ٹاؤن ہال کسی بھی ملک میں نہایت اہمیت کا ادارہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں سے بنیادی جمہوریت شروع ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 30،40 سال قبل ماحول صاف ستھرا تھا اور دریاں ، ندی نالوں میں صاف پانی آتا تھا مگر بدقسمتی سے آج ہمارے دریا ، ندی نالے جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پانی کو صاف کرنے کے لئے دریاں پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…