سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) کراچی اور جھنگ کے بعد سیالکوٹ کا ایک شہری بھی راتوں رات کروڑ پتی بن گیاجس کے بینک اکاؤنٹ سے کئی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔سیالکوٹ کے شہری مذاکر حسین کے مطابق وہ نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے گیا تو اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے نام پر لاہور میں پہلے ہی اکاؤنٹ کھلا ہوا ہے۔ جب بینک اسٹیٹمنٹ نکلوائی گئی
تو 75 صفحات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق اکاؤنٹ سے 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔بینک نے شہری کے اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کردیا۔متاثرہ نوجوان نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں اس کا اکاؤنٹ دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا گیا ہو۔واضح رہے کہ اچانک سے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کی ٹرانزیکشن کا یہ کوئی پہلا کیس نہیں ہے۔ حال ہی میں کراچی میں ایک فالودہ شربت بیچنے والے شخص عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں بھی سوا دو ارب روپے ڈالے گئے تھے تاہم وہ اپنے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی سے لاعلم تھا۔بعدازاں جھنگ کا ایک بیروزگار نوجوان اسد علی بھی اْس وقت بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا، جب اْس کے بینک اکاؤنٹ میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے نکل آئے تھے، جس پر ایف آئی اے نے نوجوان سے تحقیقات کیں۔رواں ہفتے بھی ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا تھا، جب کورنگی میں سرکاری ملازمت کرنے والی ایک خاتون کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔شہری مذاکر حسین کے مطابق وہ نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے گیا تو اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے نام پر لاہور میں پہلے ہی اکاؤنٹ کھلا ہوا ہے۔ جب بینک اسٹیٹمنٹ نکلوائی گئیتو 75 صفحات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق اکاؤنٹ سے 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔بینک نے شہری کے اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کردیا۔متاثرہ نوجوان نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں اس کا اکاؤنٹ دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا گیا ہو