اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم بن جانا ہی نہیں بلکہ ملکی مسائل کا حل نکالنا ہے، کبھی کسی کو ہتھکڑی لگا دی ، کبھی کسی کو اندر کر دیا، یہ بتایا جائے کہ ملک کیسے چلایا جائے، معروف صحافی خوشنود علی خان نے کپتان کو کھری کھری سنا دیں،غیر ملکی سرمایہ کاری کیوں پاکستان نہیں آرہی، نواز شریف دور کا ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی خوشنود علی خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بن جانا ہی نہیں اصل بات بلکہ ملکی مسائل کا حل کیسے نکالنا ہے اور ملک کو کیسے چلانا ہے ، یہ بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کو ہتھکڑی لگا دی ، کبھی کسی کو اندر کر دیا، کبھی کسی پر کرپشن کاالزام لگا دیا یہ سب چھوڑیں یہ بتائیں کہ آگے ملک کیسے چلانا ہے۔ اس سے قبل خوشنود علی خان نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے نواز شریف دور کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف دور میں ایک کانفرنس ہوئی جس میں بہت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا گیا تھا اور حکومتی عمائدین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک جاپانی تقریب میں کھڑا ہو گیا اور اس نے وہاں سٹیج پر موجود حکومتی عمائدین سے سوال کیا کہ کیا اس ملک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، اس نے دوسرا سوال کیا کہ کیا اس ملک کے سرمایہ کار بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اسے بتایا گیا کہ پاکستانی سرمایہ کاری اپنے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے بلکہ بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس نے سوال کیا کہ کیا اس ملک کے سیاستدان اپنے ملک میں سرمایہ صرف کرتے ہیں
اسے بتایا گیا کہ یہ بھی نہیں ہے ، اس ملک کے سیاستدان بھی ملک میں جائیداد اور کاروبار نہیں کرتے جس پر وہ جاپانی بولا کہ جب آپ کے اپنے لوگ اپنے ملک میں ایک روپیہ لگانے کیلئے تیار نہیں تو ہم کیوں یہاں پر اپنی دولت لیکر آئیں۔ خوشنود علی خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک صورتحال تھی۔