اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پہلا ازخود نوٹس عاصمہ جہانگیر کی نشاندہی پر لیا تھا، عاصمہ جہانگیر نے انسانق حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے بے مثال کام کیا،پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام نہیں چل سکتا،استاد کو ہتھکڑی لگانے کا نوٹس لیا ہے، جمہوریت ہمارے آئین کا بنیادی حصہ ہے، جس سے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ہفتہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے عاصمہ جہانگیر تعزیتی ریفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے، عاصمہ جہانگیر کی وجہ سے طیبہ کیس کا از خود نوٹس لیا، میں نے پہلا ازخود نوٹس عاصمہ جہانگیر کی نشاندہی پر لیا، عاصمہ جہانگیر نے ہمیں بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے از خود نوٹس لینا سکھایا، عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام نہیں چل سکتا، جمہوریت ہمارے آئین کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے سوا کوئی نظام حکومت نہیں ہو سکتا۔