لاہور (آئی این پی) سول سروس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حسین نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے وزیر اطلاعات کے سیاسی بیان کا نوٹس لیں، ہم ملک و ریاست کے وفادار ہیں، دباؤ میں نہیں آسکیں گے۔جمعہ کو پنجاب کی بیوروکریسی نے سیاسی دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا،
سول سروس ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و ریاست کے وفادار ہیں، دباؤ میں نہیں آسکیں گے، شاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا یقین دلایا، عمران خان اپنے وزیر اطلاعات کے سیاسی بیان کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر پکڑا جائے تو کوئی نہیں پوچھتا کہ رکن اسمبلی نے کیا حکم دیا، بعض افسران ذاتی مفاد کیلئے مینڈیٹ سے باہر جاتے ہیں، بلور ایسوسی ایشن صدر تمام افسران کو قواعد کے مطابق چلنے کا کہا ہے، پارٹی رہنماؤں کو اپنے لیڈر کی بات تو ماننی چاہیے۔ دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایم ڈی پیپرا کے صدر شاہد حسین کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی کو کوئی غیر قانونی حکم نہیں ماننا چاہیے،سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے، پچھلی حکومتوں میں اپنے خاندان کو نوازا جاتا تھا اور 14افراد کو قتل کرنے کا حکم دیا جاتا تھا، پچھلی حکومتوں میں منی لانڈرنگ کا حکم دیا جاتا تھا۔ سول سروس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حسین نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے وزیر اطلاعات کے سیاسی بیان کا نوٹس لیں، ہم ملک و ریاست کے وفادار ہیں، دباؤ میں نہیں آسکیں گے۔جمعہ کو پنجاب کی بیوروکریسی نے سیاسی دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا