پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

یواے ای میں جائیدادیں ،تحقیقات میں حیرت انگیز پیش رفت،895 میں سے 642 افراد نے ہاں کردی لیکن 72 جائیدادوں سے متعلق پاکستانیوں نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے 25 سیاستدانوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ایف آئی اے نے بیرون ملک اثاثہ جات کیس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں جائیدادیں رکھنے والے 25 سیاستدانوں کا سراغ لگا لیا ہے

تاہم سیاسی شخصیات کی جائیداد قانونی یا غیرقانونی ہونے کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ایف آئی اے کی تحقیقات میں ایمنسٹی اسکیم آڑے آگئی، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی معلومات خفیہ ہونے کے باعث ایف آئی اے کو مشکلات درپیش ہیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ایف بی آر ایمنسٹی اسکیم کی معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب کے 21 ملزمان بھی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں اور دو مفرور ملزمان بھی متحدہ عرب امارات میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 895 میں سے 642 افراد نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں جب کہ 72 جائیدادوں سے متعلق پاکستانیوں نے ملکیت ہونے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا کہ اربوں ڈالر کا سرمایہ پاکستان سے کیسے اور کیوں منتقل ہوا؟۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کا کھوج لگانے کے لیے سپریم کورٹ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 895 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے 25 سیاستدانوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ایف آئی اے نے بیرون ملک اثاثہ جات کیس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…