بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی اے کا غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان،موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر کیسے حاصل کیاجاسکتاہے اور تصدیق کیسے ہوگی؟طریقہ کار کی تفصیلات جاری

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی(پی ٹی اے)نے بغیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو 20 اکتوبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 اکتوبر کے بعد بھی جو صارفین اپنے فون کی تصدیق نہیں کرائیں گے تو ان کے فونز بند کر دیئے جائیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق گھر بیٹھے ہی موبائل فون کے ڈیوائسز کے اوریجنل ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔ موبائل صارف اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے 8484 پر بھیج کر اپنے ڈیوائس کی تصدیق کر سکتا ہے۔موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر موبائل فون سے *#06#ڈائل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ موبائل ڈیوائسز کی تصدیق پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے بھی کی جاسکتی ہے جبکہ گوگل پلے سے اپنے موبائل کی تصدیق کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔اگر تصدیق کے بعد پہلا رزلٹ IMEI Compliant آتا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کا موبائل پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور 20 اکتوبر کے بعد بلاک نہیں ہوگا۔اگر رزلٹ Valid IMEI آتا ہے، تو آپ کو اپنا موبائل پی ٹی اے سے رجسٹرڈ کرانا پڑے گا ورنہ فون بلاک ہو جائے گا۔اگر رزلٹ Invalid IMEI آتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ جعلی/ٹیمپر شدہ موبائل استعمال کر رہے ہیں، اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی اور یہ 20 اکتوبر کے بعد بلاک ہو جائے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی(پی ٹی اے)نے بغیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو 20 اکتوبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 اکتوبر کے بعد بھی جو صارفین اپنے فون کی تصدیق نہیں کرائیں گے تو ان کے فونز بند کر دیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…