پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پرضمنی الیکشن ،تیاریاں مکمل ،تفصیلات جاری

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور (این این آئی) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ اتوار کو ہوگی ٗ الیکشن کمیشن نے 1727 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا ٗ پہلی بار اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کر ینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر (کل)اتوار کوپولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 1727 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا ہے ۔

حساس قرار دیئے جانے والے پنجاب میں پولنگ اسٹیشن، اسلام آباد، اٹک، راولپنڈی، چکوال، گجرات، فیصل آباد، لاہور، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان اور ڈی جی خان، سندھ کے کراچی ایسٹ، خیرپور، ملیر، صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں، سوات، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان، بلوچستان کے مستونگ اور خضدار کے متعدد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنوں میں انتخابی مواد پہنچا دیا گیا ٗ قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لئے کل 122 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے 11 حلقوں میں این اے 131 لاہور، این اے 124 لاہور II، این اے 103 فیصل آباد III، این اے 35 بنوں، این اے 243 کراچی، این اے 69 گجرات، این اے 65 چکوال، این اے 63 راولپنڈی، این اے 60 راولپنڈی، این اے 56 اٹک اور این اے 53 اسلام آباد شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں پولنگ کے لئے ترمیم شدہ ووٹر لسٹ متعلقہ ضلعی حکام کے حوالے کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کا احترام یقینی بنائیں تاکہ 14 اکتوبر کو پولنگ کا عمل احسن انداز میں انجام دیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے رجسٹرڈ آئی۔ووٹرز کو 7364 پاس جاری کئے گئے ہیں ٗیہ پاسز ان کی ای میل آئی ڈی کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں اور یہ رجسٹرڈ آئی۔

ووٹرز ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق جاری رہے گا۔ رجسٹرڈ آئی۔ووٹرز بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کمیشن نے کامیاب اوورسیز رجسٹرڈ پاکستانیوں کو ان کے ای میل ایڈریسز پر پاسز ارسال کردئیے ہیں، تمام ایسے رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی ووٹرز جن کے پاس ووٹرپاسز ہوں گے،

ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔انہوں نے تمام رجسٹرڈ ووٹرز کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ ووٹرکو پولنگ کے دن جلد از جلد اپنا ووٹ کاسٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ رجسٹرڈ آئی ووٹرز ، ووٹرپاس سے متعلق معلومات کو محفوظ رکھنے کے ذمہ دارہوں گے، رجسٹرڈ آئی ووٹرز کو اپنے لاگ ان اورپاس ورڈز سے متعلق معلومات کسی سے شئیر نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے یکم ستمبرسے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا

اورتمام اورسیز پاکستانیوں کو حتمی تاریخ سے قبل رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ، سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 17 ستمبر تک توسیع بھی کی گئی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری خارجہ کو ایک مکتوب بھی ارسال کیا گیا جس میں ان سے اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹریشن اور ووٹنگ کی عمل سے متعلق آگہی کیلئے پاکستانی مشنز کوہدایات کی درخواست کی گئی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی ووٹرز کیلئے پاسز صرف مخصوص مدت کیلئے ہیں تاکہ انہیں ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اہلکارنے بتایا کہ کمیشن آئی ووٹنگ پاس سسٹم 14 اکتوبر کوروبہ عمل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…