اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے صحافیوں کو ملاقات کے لیے بلایا تو اس موقع پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا بھی وزیراعظم ہاؤس گئے، وہاں ان کی وزیراعظم عمران خان سے عطا مانیکا والے معاملے پر ڈی پی او کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور معروف صحافی نے انہیں کچھ مشورے بھی دیے مگر سوشل میڈیا پر بعد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ
عمران خان سے رؤف کلاسرا نے لیہ کی سڑک بنوانے کو کہا، جس پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین نے سینئر صحافی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا جواب دیتے ہوئے معروف صحافی نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا، ایک ٹوئٹر صارف کاظمی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ البتہ ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات میں پچاس منٹ مانیکا پر سوالات کرکے آخر میں لیہ کے لیے سڑک ضرور مانگی تھی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا نے لکھا کہ نواز شریف عمران خان سے بنی گالہ ملنے گیا تو خان صاحب نے گھر کے لیے سڑک مانگی جو نواز شریف نے فورا بنوا دی۔ میں نے گھر کے لیے سڑک نہیں مانگی تھی ایم ایم روڈ 400km طویل روڈ جس پر روزانہ حادثات میں لوگ مرتے ہیں۔کون سا جرم ہوگیا علاقے کے لوگوں کی جان اور محفوظ سفر کے لیے سڑک کا کہا؟ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے صحافیوں کو ملاقات کے لیے بلایا تو اس موقع پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا بھی وزیراعظم ہاؤس گئے، وہاں ان کی وزیراعظم عمران خان سے عطا مانیکا والے معاملے پر ڈی پی او کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور معروف صحافی نے انہیں کچھ مشورے بھی دیے مگر سوشل میڈیا پر بعد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان سے رؤف کلاسرا نے لیہ کی سڑک بنوانے کو کہا، جس پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین نے سینئر صحافی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا