اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں بلکہ کون ہے؟قوم مزید بارہ اکتوبر جیسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی،پارلیمنٹ کو کون توڑناچاہتاہے؟ جاوید ہاشمی نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خواہش ہے حکومت پانچ سال پورے کرے ٗ عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں ٗعلیم خان ہے ٗقوم مزید بارہ اکتوبر جیسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی ٗ مشرف کو کوئی کچھ نہیں کہتا کوئی نہیں پکڑتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس چلا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتے ہیں، پاکستان میں حکومتیں چرائی جاتی ہیں، قوم مزید بارہ اکتوبر جیسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کوئی کچھ نہیں کہتا کوئی نہیں پکڑتا، عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا،خواہش ہے عمران خان کی حکومت پانچ سال چلے، انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، یہ ابھی وفاقی کابینہ میں مزید 20لوگوں کو شامل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں علیم خان ہے، فیصل رضا عابدی کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری پوری معیشت اور سیاست زگ زیگ پالیسی پر چل رہی ہے، تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنالیا ہے، ضمنی الیکشن کو یکطرفہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں الیکشن کمیشن اجازت نہیں دیتا کہ آپ تبادلے کریں۔  جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خواہش ہے حکومت پانچ سال پورے کرے ٗ عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں ٗعلیم خان ہے ٗقوم مزید بارہ اکتوبر جیسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی ٗ مشرف کو کوئی کچھ نہیں کہتا کوئی نہیں پکڑتا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…