اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، اس ضمن میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے وزیراعظم کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کیساتھ سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرولیم کے شعبے میں
سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور سعودی عرب کوڈرلنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے جبکہ تیل کی تلاش میں سعودی عرب نے دلچسپی کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کررہی ہے وہ آئیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط و مستحکم کیا جاسکے۔