لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر انکی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ، احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے نیب کی درخواست پر
سماعت کی، نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرم سے مبینہ طور پر 13 کڑور کی رشوت لینے پر شہباز شریف کے داماد عمران علی کو متعد بار نیب لاہور میں طلب کیا گیا اور انکے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کییگئے تاہم عمران علی بیرون ملک روپوش ہوگئے،لہزا عدالت نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے عدالتی احکامات پر نیب پراسیکوٹرنے عمران علی کی جائیداد کی تفصیلات پیش کیں جس میں بتایا گیا کہ علی سنٹر ،علی ٹاون میں کڑوڑوں روپے مالیت کیدفاتر اور اپارمنٹ ہیں علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ عمران علی کی ملکیت ہے جبکہ غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر بھی کڑڑوں روپے کی جائیداد علی عمران کے نام ہیاسی طرح علی پروسیڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی سابق وزیراعلی پنجاب کے داماد کی ملکیت میں ہ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ مخفوظ کیا بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست مں ظور کرتے ہوئے عمران علی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔