اسلام آباد (این این آئی)ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ڈاکٹرپرویزحسن کو انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا گیاجبکہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرصاحب ! اس ملک وقوم کیلئے کچھ کریں،اپنی ٹیم خودبنائیں اور ملک بھرمیں آلودگی کامسئلہ حل کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے ماحولیاتی آلودگی
سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ڈاکٹرپرویزحسن کو انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرصاحب ! اس ملک وقوم کیلئے کچھ کریں،اپنی ٹیم خودبنائیںاور ملک بھرمیں آلودگی کامسئلہ حل کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈاکٹر پرویز صاحب کوکوئی قانونی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے۔