پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

یہ کام نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا، آج صورتحال کو پھر اسی طرف لے جایا جارہاہے، صورتحال انتہائی خطرناک اور خوفناک بنتی جارہی ہے ، خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے آئین پر عمل کو ملکی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اہم ہے اور اسی کی پاسداری کے لیے بینظیر بھٹو شہید نے جان دی ملک میں آئین نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا اور آج صورتحال کو پھر اسی طرف لے جایا جارہاہے اور صورتحال انتہائی خطرناک اور خوفناک بنتی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا لیکن عمران خان کہتے تھے کہ وہ خودکشی کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ان کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے اور ان کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ بدھ کو خودکشی کریں تاکہ تین دن سوگ ہو اور پھر مزید دو دن چھٹی بھی ہو اور عیاشی بھی ان کے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دنیا میں پاکستان کے امیج کونقصان پہنچ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ڈالر ایک سو پنتیس روپے تک جاپہنچا امپورٹ ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے اور اسٹاک ایکسچینج ڈاؤں ہوچکا ہے اور یہ معیشت بھینسیں اور گاڑیاں بیچنے یا پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے بہتر نہیں ہوگی اور بتایا جائے کہ ایسا کرنے سے بھی فرق کیا آیا ہے اخراجات تووہی ہیں جو ہوتے آرہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نیب عدالت میں پیش ہوئے تھے تو ان کو گرفتارکرنے کی ضرورت کیا تھی ان پر تو ابھی الزام تھا جو ثابت بھی نہیں ہوا تو پھر کیوں گرفتار کیا گیا سیاسی صورتحال بھی خطرناک ہورہی ہے جس کے معیشت پر براہ راست اثرات مرتب ہورہیہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ موجودہ نظام چلتا رہے سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے دوران منشور کی صورت میں عوام کے ساتھ جوایم او یو سائن کیا ہے اس پر عمل ہو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ مشرف کی ٹیم پر مشتمل ہیجو ملک کا بھلا نہیں چاہتی

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے مگر اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ دیا خودمختاری دی لوگوں کو روزگار دیا ان کا کہناتھا کہ وکلاء اپنی ٹیم بنائیں میرے خلاف تحقیقات کریں کہ میں نے کون سے بنک سے لون لیا کس پلاٹ پرقبضہ کیا ہے میں نے تو پلاٹ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو دیئے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولیات حاصل ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…