پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

آئی جی پنجاب محمد طاہر نے وزیراعظم عمران خان کے کس حکم پر عملدرآمد سے انکار کیا تھا جس کے بعد ان کا تبادلہ کر دیا گیا؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب محمد طاہر کو اس لیے تبدیل کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو برطرف کرنے کے بجائے ان کے تبادلے کرکے دوسرے عہدوں پر تعینات کردیا تھا۔ سابق آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب محمد طاہر تقرری اور تبادلوں میں ناصر درانی سے مشاورت کیا کرتے تھے

لیکن وزیراعلیٰ کو ارکان اسمبلی کی طرف سے پولیس کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انہوں نے حکومت اور آئی جی کے درمیان اختلاف کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چاہتے تھے کہ جو افسران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تھے انہیں عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے مگر آئی جی محمد طاہر نے ایکشن لینے کی بجائے ان کا تبادلہ کرکے دوسری جگہوں پر تعینات کر دیا۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو اچانک عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو تعینات کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حکومتی نوٹی فکیشن معطل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے پر حکومتی نوٹی فکیشن معطل کرنے کے احکامات واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 3 ستمبر کا حکم صوبے کے پولیس چیف کو تبدیل کرنے میں رکاوٹ نہیں، ضمنی الیکشن کے اضلاع میں تقرر و تبادلے سے الیکشن کمیشن نے منع کیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ صوبے کی مشاورت سے طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران آئی جی پنجاب کے تبادلے کو احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا گیا جبکہ حکومت نے اسے درست اقدام قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آئی جی پنجاب کو حکومتی ٹاسک پورا نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…