پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

دنیا مطلب کی ہے،پیسے دینے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر کیا شرائط عائد کیں؟جس پر انکارکردیاگیا، اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جن شرائط پر ہمیں پیسے دے رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے وزیراعظم عمران خان کو شہباز شریف کو پرو ڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں 12 ارکان صوبائی

اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ہو سکتا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے والوں میں پارٹی میں شامل ہونے والے کچھ آزاد ارکان بھی ہوں دنیا مطلب کی ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جن شرائط پرپیسے مل رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے ہم نے اپنے اسٹریٹجک اور اکنامک مفادات کو دیکھا ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر شہبا زشریف کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلا رہے ہیں وزیراعظم کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نجی ٹی وی ’’ آج نیوز ‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’’ ہم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بات کی ہے لیکن جن شرائط پر وہ پیسے دے رہے تھے ہم ان پر نہیں لے سکتے تھے ، ہم نے اپنے سٹریٹجک اور اکنامک انٹرسٹس کو دیکھنا ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے۔ان کا کہناتھا کہ دنیا مطلب کی ہے اور کوئی کسی پر کوئی احسان نہیں کرے گا ، نہ وہ ہم پر احسان کریں گے نہ ہی ہم ان پر احسان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…