جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ، آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت،ملزمہ آسیہ بی بی نے 14 جون 2009 ء کو کیا، کیاتھا؟اس کیخلاف ایف آئی آر کس نے درج کروائی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل صفائی نے کہا آسیہ کبھی بھی مبلغہ نہیں،مدعی مقدمہ خود واقعے کا گواہ بھی نہیں، اس کے واقعہ نوٹس میں لیے جانے پر بھی بیانات میں تضاد ہے۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے توہین رسالت کے جرم میں ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

خصوصی بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز میں وکیل صفائی سیف الملکوک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 14 جون 2009 کا واقعہ ہے اور اس کی ایف آئی آر پانچ دن کی تاخیر سے 19 جون 2009 کو درج کرائی گئی۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر گا ؤ ں کٹاں والا کے امام مسجد نے درج کرائی جس کے مطابق آسیہ بی بی نے توہین رسالت کا اقرار کیا۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ریکارڈ پر ایسی چیزیں ہیں؟’اس پر وکیل صفائی نے کہا اس مقدمے کا مدعی خود واقعے کا گواہ بھی نہیں ہے اور اس کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔ وکیل صفای کے مطابق مدعی کا مقف ہے کہ ایف آئی آر کی درخواست کا فیصلہ عوامی مجمع میں ہوا۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ڈی سی او اور ڈی پی او سے ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔سیف الملوک نے اپنے دلائل میں کہا کہ امام مسجد نے کہا گا ؤ ں والوں نے آسیہ بی بی کو مارنے کی کوشش نہیں کی۔اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وکیل صفائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ کی گفتگو سے بات پتہ چلی کہ امام مسجد براہ راست گواہ نہیں اور اس کے سامنے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔چیف جسٹس نے کہا امام مسجد کے بیان کے مطابق 5 مرلے کے مکان میں پنچایت ہوئی اور کہا گیا کہ پنچایت میں ہزار لوگ جمع تھے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘ایف آئی آر میں درج کرایا گیا آسیہ بی بی عیسائی مبلغہ ہے، کیا واقعی وہ مبلغہ ہیں؟  جس پر وکیل صفائی نے کہا جی نہیں آسیہ کبھی بھی مبلغہ نہیں رہی۔عدالت عظمی نے دلائل مکمل ہونے کے بعد آسیہ بی بی کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ساتھ ہی عدالت نے سماعت سے متعلق پروگرام کرنے سے بھی منع کردیا، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کوئی چینل سماعت پر تبصرے نہیں چلائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…