پشاور(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، حکومت نے 50دن میں ملک کے 9ارب ڈالر ڈبو دیئے، وزیر اعظم کا رویہ قابل افسوس اور عہد ے کے شایان شان ہے، احتساب وزیراعظم اور انکی ٹیم سے شروع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار آئی ایم ایف کی گود میں بیٹھنے کیلئے پرتول رہے ہیں۔ حکومت نے صرف 50دن
میں ملک کے 9ارب ڈالر ڈبو دیئے ہیں۔ نیب زدہ ٹھیکیدار کو نوازنے کیلئے ٹھیکہ کیوں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب پشاور بی آرٹی پر خاموش ہے۔ وزیر اعظم کو مثبت رویہ اوراختیارات کے حوالے سے ڈکٹیٹ کیا جائے۔ اگر ادارے دائرہ اختیار میں رہ کر وہ کام نہیں کریں گے تو ملک بڑی تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔ احتساب عدالت نے انتقام کی شکل اختیار کرلی ہے۔ وزیراعظم کا رویہ قابل افسوس اور عہدے کے شایان شان نہیں تھا۔ احتساب عدالت وزیراعظم اور انکی ٹیم سے شروع کیا جائے۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔