جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سب کے احتساب کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے، تحریک انصاف کے ایم پی اے کے بھائی کی ہاؤسنگ سکیم، قانون کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، افسوسناک انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب سب کے لیے کا نعرہ ہوا ہو گیا، نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی جھلک، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر واقع ڈریم ہاؤسنگ سکیم میں تحریک انصاف کے ایم پی اے کے بھائی نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، اس سکیم میں ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری چوہان ڈویلپرز کمپنی کو سونپی گئی اور یہ کمپنی مبینہ طور پر ایم پی اے نذیر احمد چوہان کی ملکیت ہے،

رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ احتساب سب کے لیے لیکن یہ نعرہ ہوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، ایم پی اے نے سیاسی اثر و رسوخ پر غیر قانونی اقدامات شروع کر دیے ہیں، ایل ڈی اے قوانین کے برعکس سکیم کی اشتہاری مہم چلائی جا رہی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک طرف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف من پسند افراد اور سیاسی شخصیات کو نوازا بھی جا رہا ہے، رائے ونڈ روڈ پر موضع رائی کے علاقہ میں ڈریم ہاؤسنگ سکیم بنائی جا رہی ہے، یہاں ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری چوہان ڈویلپرز کی ہے، جس کے مالک تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان اور ان کے بھائی احمد رضا چوہان ہیں، اس سلسلے میں اس سکیم کا پلاننگ پرمشن مالکان کو جاری کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں دیکھا جائے تو پلاننگ پرمیشن عجلت میں جاری کیا گیا اور اس پلاننگ پرمیشن میں مبینہ طور پر یہ شق رکھی گئی کہ یہ کنڈیشنل پلاننگ پرمیشن جاری کیا جا رہا ہے حالانکہ قانون یہ کہتا ہے کہ اگر کسی بھی سکیم کے پاس کوئی ڈائریکٹ ایکسس موجود ہے اس سکیم کی مرکزی شاہراہ ہے تو پھر اس پلاننگ پرمیشن جاری کیا سکتا ہے مگر اس کے باوجود اس سکیم کا جو پلاننگ پرمیشن ہے وہ چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے این او سی کے بغیر جاری کر دیا گیا، دوسری جانب دیکھا جائے تو جو پلاننگ پرمیشن جاری کیا گیا تو اس کے ساتھ کچھ قوانین ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ

سکیم کا جو پلاننگ پرمیشن ہے جب تک سکیم منظور نہیں ہو جاتی تب تک نہ اشتہاری مہم چلائی جا سکتی ہے، نہ ہی وہاں پر پلاٹوں کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام کیا جا سکتا ہے، لیکن اس سکیم میں قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور ڈریم ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اشتہار بھی چلائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی اشتہار چلائے جا رہے ہیں، ڈریم ہاؤسنگ سکیم پر ترقیاتی کام کرنے کے لیے مشینری وغیرہ بھی پہنچا دی گئی ہے۔ سکیم کے مالک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سکیم میں کوئی لاقانونیت نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…