کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 129 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے، اب سرمایہ کاروں کے 700 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ
اگر حکومت آئی ایم ایف سے تعاون حاصل کر لیتی ہے تو ایسا کرنے سے سٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملے گی، کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کو گھمبیر معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مگر معیشت میں اصلاحات کے حوالے سے جلد فیصلے لینا بھی بہت ضروری ہے تاکہ اس غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے اور انویسٹرز کا بھی اعتماد بحال ہو۔