جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مستقبل،وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے ٗ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان،

وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد اور ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ سیکرٹری خارجہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا استحکام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل سے پاک چین اقتصادی تعلقات کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک چینی تجربے سے بالخصوص سماجی شعبے ، زراعت اور دیگر شعبوں میں استفادے کا شاندار موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زرعی پیداوار جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے میں چینی مہارت سے استفادہ کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لا کر کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے جلد قیام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن سے مقامی صنعت کو فروغ پانے کا موقع ملے گا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر ژی جن پنگ کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دوسرے ممالک کو بھی سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری اور متعدد شعبوں میں فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر آئے ہیں ۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین اور سی پیک منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…