کراچی (این این آئی) امیگریشن کو پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی ہدایت، منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے۔جعلی بینک اکانٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے امیگریشن حکام کو پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے منی لانڈرنگ سے جڑے
افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ا سٹاپ لسٹ 150 سے زائد ناموں سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ سٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے نہ دیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے امیگریشن نے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا تھا جن میں سے ایک مسافر جرمنی جبکہ دوسرا مصر جانا چاہتا تھا۔