جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف5سال بالکل فری ہو کر حکومت کرے،عمران خان کو یہ خوشخبری کس نے سنائی؟جان کر آپ بھی انکے اعلان پر حیران رہ جائینگے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے‘ حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائیگا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رہنما پیپلزپارٹی اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘پاکستانی اداروں کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں۔

غیرملکی ایئرلائنزکوپی آئی اے نے تربیت دی تھی، کیا وجہ ہے کہ دنیا آگے نکل رہی اور ہم پیچھے چلے جارہے ہیں۔خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سمیت عوام بھی ان حالات کے ذمہ دارہیں، معیشت،سکیورٹی سمیت تمام معاملات کے ذمہ دارہم خود ہیں، ہمارے پاس وژن ہے لیکن پلاننگ کا فقدان ہے۔رہنما پی پی نے کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں،ہر حکومت اپنا مفاد سامنے رکھتی ہے، ملک کیلئے جذبے سے کام کریں گے تو ہم بہتری کی جانب جائیں گے، ہم تو اس میں پھنسے ہوئے ہیں ڈیم بننا چاہیے یا نہیں بننا چاہیے، ڈیم کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ ہی نہیں دی جارہی۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے پاکستان میں آج تک خود مختار پارلیمنٹ نہیں آئی، ہر اس ملک نے ترقی کی جس کی پارلیمنٹ مضبوط اور خودمختار ہے، جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ زندہ نہیں رہ سکتیں۔خورشیدشاہ نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل 24 سال آمریت رہی یہ تاریخ کا حصہ ہے، ہماری فاؤنڈیشن ہی بگاڑ دی گئی تو ملک کیسے آگے بڑھ سکتا تھا۔سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آپ حکومت کریں، پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، کوئی پارٹی بھی حکومت میں آئے ہم چاہتے ہیں وہ پانچ سال حکومت کرے۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف دورمیں بھی پارلیمنٹ میں جمہوریت کاساتھ دیا تھا، مسلم لیگ (ن )کو بھی کہا تھا آپ 5سال مکمل حکومت کریں، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائیگا‘ تاثرہے ا پوزیشن حکومت کیلئے تیاربیٹھی ہے ۔آبادی کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آبادی کی صورت میں ہم ایٹم بم سے بڑابم تیارکررہے ہیں، آبادی کوایڈریس کرنیکی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…