جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی بہنوں کی جائیداد۔۔۔ مریم اورنگزیب نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، ان کی کابینہ تاریخ کی کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔ترجمان ن لیگ نے کہاکہ پاکستانیوں نے اربوں ڈالر

کی دبئی میں پراپرٹیزخریدی ہیں،عمران صاحب،آپ کا،آپ کی بہنوں،دوستوں کانام بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں میں سرفہرست ہے،قوم انتظار میں ہے کہ کب آپ یہ سرمایہ واپس لوٹائیں گے؟دبئی میں 60ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی بہنوں کی ہے،عمران خان کی بہنوں کاکوئی ذرائع آمدن نہیں،سوائے خیراتی اداروں کے بورڈزارکان کے،عمران خان اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟زلفی بخاری، علیمہ خان،علیم خان،جہانگیرترین کی بیرون ملک پراپرٹیزکی نیلامی کی تاریخیں بتا ئیں؟مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب!رونا چھوڑیں یہ بتائیں غریبوں سے روٹی کا نوالہ کیوں چھینا؟،عمران خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی؟خیبرپختونخوا کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی؟عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کا45ارب کاقرض کیوں لیا،وہ کہاں گیا؟2017-18 میں کے پی حکومت کا 55 ارب روپے کا خسارہ تھا،قوم کو کب بتائیں گے؟عمران صاحب !قوم کو جواب دیں کہ سٹاک ایکسچینج 40 فیصد کیوں،کیسے نیچے گئی؟عمران صاحب دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا؟۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہاجارہاہے عثمان بزدار کوغربت کی وجہ سے عہدہ دیا گیا،22سال تبدیلی کے دعوے کے بعدایساوزیراعلیٰ بنایاجوایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا،بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواب کووزیراعلیٰ کیوں بنایا؟اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیا ہے،جسٹس(ر)وجیہہ،جنرل(ر)حامدخان،اکبربابرنے پاکستان تحریک انصاف میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی اس لئے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…