لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد اپنا گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اور آشیاہ ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے بعد اب نیب لاہور نے شہباز شریف کی جانب سے صوبے بھر کے طلباء وطالبات کو بہترین کارکردگی پر لیب ٹاپ دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغازکر دیا ہے اور
اس حوالے سے نیب نے شہباز شریف کے دور میں شروع کئے گئے اس اہم منصوبے کی تمام دستاویزات و تفصیلات منگوا لی ہیں نیب لاہور نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ایک مراسلہ ارسال کیاہے جس میں انہیں کہا گیاہے کہ وہ شہباز شریف کی جانب سے شروع کی گئی لیب ٹاپ سکیم کی تمام معلومات نیب لاہور کو بھجوائیں نیب حکام نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آج بروز پیر لیب ٹاپ منصوبے کی تمام تفصیلات نیب حکام کے حوالے کریں بتایاگیاہے کہ نیب حکام نے یہ تحقیقات لیب ٹاپ سکیم میں آئی ٹی لیبز کی 2 ارب رقم منتقل کرنے پر دستاویزات طلب کی ہیںیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 2011ء میں ایک لاکھ دس ہزار لیب ٹاپ صوبے بھرھ کے طلباء وطالبات میں تقسیم کئے گئے تھے نیب حکام نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ایک سوال نامہ بھی ارسال کیا ہے جس میں پوچھا گیاہے کہ آئی ٹی لیبز کی دو ارب کی رقم کس کی اجازت سے منتقل کی گئی جب نیب حکام نے لیب ٹاپ سکیم کے بنائے گئے پی سی ون ی بھی دستاویزات طلب کر لی ہیں