اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا ،نجی ٹی وی کے مطا بق اسد عمرکی سربراہی میں وزارت خزانہ کی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ کے بعدآ گا ہ کر دیا تا ہم دوسری جا نب وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا
کہ فی الحال آئی ایم کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ذ را ئع کے مطا بق آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دسمبر میں دیئے جانے امکان ہے،ذرائع نے بتا یا کہ حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں تاہم حکومت اس پروگرام کو بیل آٹ پیکج کا نام نہیں دینا چاہتی ہے۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے پر آمادگی کا اظہارکیا تھا۔