ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی اگر بے وفائی نہیں کرتی تو آج صدر پاکستان اپوزیشن رہنماؤں میں سے کوئی ہوتا ، آصف زرداری کے ساتھ اب کیا ہوگا؟سینیٹر میر حاصل خا ن بزنجو نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی( آئی این پی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خا ن بزنجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر بے وفائی نہیں کرتی تو آج صدر پاکستان اپوزیشن رہنماؤں میں سے کوئی ہوتا سابق صدرآصف علی زرداری نے صدراتی انتخاب میں ہمارا ساتھ نہ دیکر بہت بڑی غلطی کی خدشہ ہے کہ زرداری صاحب بھی جلد ہی گرفتار ہوسکتے ہیں ماہ اکتوبر کے بعد مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی سمیت

اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس بنا نے کیلئے سرگرم ہیں کامیابی کی صورت میں موجودہ حکومت کے خلاف بھر پور انداز میں جدوجہد کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سرکٹ ہاؤس سبی میں اتوار کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام جنرل سیکرٹری میر مہراب مری ،مرکزی فنانس سیکرٹری فدا حسین دشتی ، مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی ، سینٹرل کمیٹی کے ممبران منصور احمد ، خیر جان بلوچ ، میر اسلم بلوچ ، میران بلوچ عبدالرشید بلوچ خیر بخش بلوچ ، حاجی خدا بخش دشتی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر علی احمد بلوچ ، میر اسلم گشکوری، ضلعی آرگنائز محمد خان سیلاچی، اللہ بخش مری ، ناشاد بلوچ کشمیرخان سیلاچی ، سابق صدر سبی یار محمد بنگلزئی، کامریڈ ہدایت اللہ سیلاچی بھی موجود تھے ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خاں بزنجو نے کہا کہ نیب کا تعلق سیاسی بنیادوں پر ایک فوجی آمر نے بنایا اوربدقسمتی سے دونوں بڑی پارٹیوں نے اس آمرانہ قانون کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن کے بعد آمرانہ حکومت واپس آچکی ہے موجودہ حکومت میں جو کابینہ ہے وہ ان ہی افراد پر مشتمل ہے جو سابق مشروف کے دور اقتدار میں تھے آج بھی نیب وہی رول ادا کررہا ہے جو مشروف کے زمانے میں تھا کیونکہ اسٹیبلیشمنٹ پچھلے دوسالوں سے اسی پر لگی ہوئی تھی کی کسی طرح نواز شریف اور

ان کے اتحادی حکومت کو ختم کیا جاسکے جس میں تمام حربے استعمال کیے گئے نواز شریف کی نااہل کرنے سے جیل بھیجنے تک یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس کے باوجود مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ووٹ لے کر آئے تک ان دونوں پارٹیوں کی مشکلات دور نہیں ہوسکی اب موجودہ حکومت اپوزیشن کے خلاف نیب کو استعمال کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری

ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرے گی حکومت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتا ر کرکے عوام کی توجہ اس جانب کرے گی جبکہ مہنگائی اور بیروزگار گیس بجلی پیڑول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اس جانب عوام کی توجہ نہ ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت اس قسم کی حرکت کرکے اپنی جان بچانا چاہتی ہیں مگر پاکستانی عوام اب ان کو نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت

ایوزیشن جماعتوں کے متحد ومنظم ہونے کا گا پی پی نے صدارتی انتخاب میں ہماری بات نہ مان کر بڑی غلطی کی جس سے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی اے این پی سمیت تمام ایوزیشن جماعتوں کو نقصان ہوا آج ان تما م چیزوں کے باجودہ آصف علی زداری کسی صورت نہیں بچ سکتے شہباز شریف کی گرفتاری نواز شریف کے پیرول پر رہائی ہمارے اختلاف کی وجہ سے ہوئی ہمیں اپنی غلطیوں کے حوالے سے

دوبار غور کرکے متحد ہونا پڑے گا متحد نہ ہوئے حکومت کی زیادتیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا مجھے یقین ہوچکا ہے کہ زرداری بھی جلد گرفتار ہونگے حکومت کا پلان ہے کہ ایوزیشن مزید کمزور ہوموجودہ حکومت کمزور ہے جو ہمارے متحد ہونے پر ختم ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کا انتخاب مناسب ہے بلوچستان میں بسنے والے ہزارہ پنجابی سمیت دیگر اقوام خاص کر بلوچ پشتون قبائل کے

درمیاں ہم آہنگی پید ا ہوگی اور امید ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر اپنا قومی فرض پورا کرے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر کے بعد مسلم لیگ پیپلز پارٹی ، نیشنل پارٹی ، جمعیت علماء اسلام سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل الائنس تشکیل دینے کیلئے سرگرم ہے تاکہ موجودہ حکومت کے خلاف مشترکہ طور پر لائحہ عمل اختیار کرکے ہر فورم پر جدوجہد کی جاسکے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…