جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نیب ریفرنسز ٗ نواز شریف کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کی دی گئی ایک اور مدت مکمل،اب تک کارروائی کہاں تک پہنچی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو دی جانے والی ایک اور مدت مکمل ہوگئی۔سپریم کورٹ نے 27 اگست کو ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا جس کی مدت آج مکمل ہوچکی ہے ٗ

سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں 5 بار توسیع ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ٹرائل مکمل کرنے کی مدت بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے جس میں مزید وقت بڑھانے کی استدعا کی جائے گی۔العزیزیہ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں اور تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے ٗ فلیگ شپ ریفرنس میں کے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی روشنی میں احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا جس میں 5 بار توسیع کی گئی۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو نامزد کیا گیا تھا۔احتساب عدالت نواز شریف کو اس ریفرنس میں 11 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سناچکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کالعدم بھی قرار دیاجاچکا ہے۔نیب نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہی ملزم ٹھہرایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…