اسلام آباد (این این آئی)وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس شعبے میں خود کفالت کے حصول کے لئے 90 کنوؤں کی کھدائی کی جائے گی۔ پچھلے چار سالوں کے دوران تیل اور گیس کے
شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا اور 101 سے زائد مقامات پر تیل اور گیس دریافت ہوا جن میں سے سندھ میں 87، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 7،7 مقامات سے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مزید سہولیات دینے کا بھی فیصلہ کیا ۔