پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہم نے ترقی کے منصوبوں کیلئے چندہ نہیں مانگا نہ ہی ملک چندے سے چلتے ہیں ،حمزہ شہبازکاعمران خان پر طنز، بڑا اعلان کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہاکہ ہم نے قوم کی ترقی کے منصوبوں کیلئے چندہ نہیں مانگا اور نہ ہی ملک چندے سے چلتے ہیں اس کیلئے ویژن ہوتا اور بھرپور محنت کرنا پڑتی ہے ،شہبازشریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں بیا ن ریکاڈ کروانے کیلئے بلایا گیا لیکن جب اس میں کچھ نہ ملا تو آشیانہ میں گرفتار کر لیا گیا،

شہباز شریف نے ایسے ٹھیکے دار کا ٹھیکہ منسوخ کیا جو نیب اور اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیغلط آدمی کا ٹھیکہ کینسل کرکے کیا انہوں نے کوئی غلطی کی ہے؟؟،عمران خان عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر وزیر اعظم بنے لیکن دلوں کا وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں،صوبہ پنجاب میں دس سالوں میں شہبازشریف نے نیند اور صحت کو نہ دیکھا،لاہور، ملتان راولپنڈی میں میٹرو بس چلی،نوازشریف نے 2013میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ،منصوبوں سے 23سو ارب روپے بچائے ،عوام نے ووٹ چوروں اور جھوٹ بولنے والوں کو پکڑ کر پورے پاکستان کے سامنے بے نقاب کرنا ہے ،شہباز شریف بہت جلد عززت کیساتھ واپس آئے گا۔ان خیالات کااظہارحمزہ شہباز نے حلقہ این اے 124میں جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہبازنے کہاکہ یہ میرے کارکن نہیں بلکہ میرا خاندان ہیںیہاں گلیاں توتنگ ہیں لیکن دل تنگ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر وزیر اعظم بنے لیکن دلوں کا وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں پوری قوم دیکھ رہی ہے صوبہ پنجاب میں دس سالوں میں شہبازشریف نے نیند اور صحت کو نہ دیکھا،لاہور، ملتان راولپنڈی میں میٹرو بس چلی،نوازشریف نے 2013میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا اورنج لائن ٹرین کا ٹرائل ہوا۔انہوں نے کہاکہ سنتے تھے فلاں منصوبے میں اربوں روپے کھائے گئے لیکن شہبازشریف نے منصوبوں سے 23سو ارب روپے بچائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا لیکن آشیانہ میں گرفتارکرلیاایسے ٹھیکیدار کا ٹھیکہ کینسل ہوا جس پر نیب نے کیس چلایا تو پلی بارگیننگ کرکے اینٹی کرپشن میں مطلوب رہاجب صوبے کے چیف ایگزیکٹوکو پتہ چلتا ہے کہ نیب سے ڈیل کی تو کیا قوم شہبازشریف نے غلط آدمی کا ٹھیکہ کینسل کرکے کوئی غلطی کی ہے؟؟۔ انہوں نے کہاکہ پشاورمیٹرو بس کا ٹھیکہ نیازی نے کرپٹ شخص کو ٹھیکہ دیاجبکہ غیر جانبدار مبصر کہتے ہیں شہبازشریف کی ایمانداری قوم کے سامنے لائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جس دن شاہد خاقان عباسی کامیابی حاصل کرے گا تو بتائیں گے قوم جعلی مینڈیٹ اور عمران خان کے تعصب کو بھی تسلیم نہیں کرتی،قوم عمران نیازی پوچھتی ہے پروٹوکول کو نہ پسند کرنے والا بنی گالہ سے اسلام آباد دن رات سفر کرتا ہے جب آپ سرکاری ہیلی کاپٹرمیں سیر پاٹے کرتے رہے تو نیب نے پوچھا تھاجو نیب کو مطلوب ہو نیب چےئرمین کو بلا لیتاہیجبکہ شہبازشریف ایماندار شخص ہے اسے گرفتار کرلیتے ہو لیکن سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر سپاٹے کرنے والوں کے گھر چل جاتے ہو،

نیازی صاحب ہم نے بہت صبر سے برداشت کیا کہ آپ نے اکہتر سال میں بدترین دھاندلی کی اس حلقے کا رزلٹ چھتیس گھنٹے تک نہیں آیاہم صرف جمہوریت کی خاطر عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایوان کا حصہ بنے اوراب تم دھونس پر اتر آئے ہو تمہارے وزیر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں قوم تم سے حساب لے گی۔انہوں نے کہاکہ نیاپاکستان بنانے والوں نے وزیر اعلی پنجاب کی حیرت کا دعوی کیاتھاپنجاب کا وزیر اعلی قتل کے مقدمے میں دیت دے کر وزیر اعلی بنا،نیازی صاحب اس قاتل وزیر اعلی کا ہاتھ پکڑ کرکہتے ایمانداروزیراعلیٰ ہے۔

صوبے کا سینئر صوبائی وزیر علیم خان قبضہ مافیا ہے،غریبوں کے ٹھیلوں پر بلڈوزر چلایاگیابچوں سے نوالہ چھینا جارہاہے،نیازی صاحب وزیر اعظم نئے پاکستان کی بات کرتے تھے اس سپورٹس مین کا مظاہرہ کرکے بتاؤ بنی گالہ پر سپریم کورٹ کا نوٹس ملا تو قوم کو بتاؤ کتنے ناجائز تجاوزات کا حساب دو۔ا نہوں نے کہاکہ قوم کی ترقی کا جذبہ نوازشریف کا دل ان کے ساتھ دھڑکتاہے،نوازشریف اور شہبازشریف کو گرفتار کرنے سے حوصلے بلند ہوئے۔وزیر اعظم نیازی نے صرف بھینسوں کی نیلامی کامیابی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے 48ہزار ایکٹر زمین بھاشا ڈیم کی خریدی اور اربوں روپے کے بجلی کے منصوبے لگائے۔قوم کی ترقی کے منصوبوں کیلئے چندہ مانگا نہ ملک چندے سے چلتے ہیں اس کیلئے ویژن چاہیے ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے آتے ہی بجلی گیس اور مہنگائی کے طوفان برپا کردیاہے بہت جلد اصل چہرہ قوم کو دکھادیاہے آپ نہ نیب کے پیچھے چھپ سکو گے اور نہ ہی جھوٹ بول سکو گے قوم محاسبہ کریگی اور نیازی کے جھوٹ کاپردہ فاش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شیروں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں آپ اس قوم کے سپاہی ہیں جن نے ملک و قوم کی خدمت کی وعدہ کرو جتناپیار مجھ سے کیا اتنا ہی شاہد خاقان عباسی سے کرو گے۔بعد ازاں حمز شہبازنے جاتی امرا ء میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی گرفتاری تماشا بنادیاگیاہے جس نے قوم کی خدمت کی بجلی کے منصوبے لگائے23سو ارب روپے بچائے اسے صاف پانی میں بلایاجاتاہے اور آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیاجاتاہے ۔قومی لیڈر کی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی کے پی حکومت کے دوران بی آرٹی کرپٹ شخص کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں۔لوگ عمران خان کے بغض کو جان چکے اس وقت تک جان نہیں چھوڑیں گے جب تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہ ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…