جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کے پی کے پولیس کو یونہی تو مثالی نہیں کہتے! ایسا نظام متعار ف کرادیا کہ وفاق سمیت سارے صوبے دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی ) خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے بھرمیں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے کریمنل ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم باقاعدہ طور پر (سی آر وی ایس) متعارف کرادیا ہے۔گزشتہ روز ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ قدم پولیس کی موثر تفتیش کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے ‘جس سے بہترتحقیق و تفتیش ہو پائے گی۔ اس نظام کے تحت تمام تھانوں کو جرائم کے حوالے سے کمپوٹرائزڈ دستاویزات فراہم کی جائیں گی جو سی آر وی ایس میں دستیاب ہوں گی۔اس نظام کے تحت اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ فون کی سم میں پولیس اسٹیشنوں، چیک پوسٹس اور جامع تلاشی کے پوائنٹس میں موجود ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ان پوائنٹس میں حاضر ڈیوٹی اہلکار کسی بھی فرد کے پس منظر کی براہ راست تصدیق صرف موبائل کا بٹن دبا کر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کے پی پولیس نے ڈیجیٹل ایف آئی آر کے نظام کے تحت 276 خصوصی سیم تمام اضلاع کی پولیس کو مہیا کردیا تھا جس کے ذریعے اب تک لاکھوں افراد کی جانچ کی گئی ہے اور اس دوران ایک ہزار 819 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کے پی پولیس اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس نظام کے تحت تمام دستاویزات کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کردیا گیا ہے اور تمام متعلقہ عہدیداروں کی رسائی ایک کلک پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…